عید سے پہلے سعودی عرب نے 100 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا
07 جون 2018 (17:38) 2018-06-07


لاہور: سعودی عرب نے مزید 100 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی افراد ویزے ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں مقیم تھے مگر سعودی حکام نے ان کے ویزے کی مدت بڑھانے کی بجائے عید سے قبل انہیں ملک بدر کر دیا ۔


ڈی پورٹ ہونے والے افراد سعودی ایئر کی اضافی پرواز 3610کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے جہاں امیگریشن حکام نے ضروری پڑتال کے بعد تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ۔ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ بڑی آس لیکر دوست اسلامی ملک گئے تھے مگر انہیں جس طرح سے عید سے قبل بے سرو سامان پاکستان بھیجا گیا ہے اس سے انہیں بہت تکلیف پہنچی ہے۔


ای پیپر