Source : Yahoo

سنجے دت کی سوانح عمری پر بننے والی فلم کا نام ”سنجو“ رکھنے کی وجہ سامنے آگئی
07 جون 2018 (17:17)

ممبئی:بالی وڈ فلم ساز راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کی سوانح عمری پر بننے والی فلم کا نام ”سنجو“ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نرگس انہیں پیار سے سنجو بلاتی ہیں اس لئے فلم کا نام ”سنجو“ رکھا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار ہیرانی نے اپنے حالیہ انٹرویومیں فلم ”سنجو“ کا نام ”سنجو“ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سنجے دت کی والدہ انہیں پیار سے سنجو کہتی ہیں ،،فلم کی کاسٹ میں سونم کپور، وکی کوشل، پریش راول، دیا مرزا، کرشما تنا،جم ساربھ،رنبیر کپور اور بومن ایرانی شامل ہیں۔

فلم29 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔


ای پیپر