Photo Credit INP

رہنما پی ٹی آئی فوزیہ بی بی کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی
07 جون 2018 (16:25)

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الزام واپس لے کر معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعوی دائر کردیا ہے۔ فوزیہ بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا، مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام لگا کر میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

جب مجھے اپنی جماعت سے انصاف نہیں ملاتو میں نے عدالت سے رجوع کیا اب عمران خان مجھے پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔


ای پیپر