File Photo

الیکشن کمیشن نے علاﺅ الدین مری کو نگران وزیر اعلی بلوچستان مقرر کر دیا
07 جون 2018 (15:28) 2018-06-07

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلی بلوچستان کے نام کا اعلان بھی کردیا، علاﺅ الدین مری نگران وزیر اعلی بلوچستان ہو ں گے،ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ہے.

جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر نے کہا کہ نگران وزیر اعلی بلوچستان کے حوالے سے آج صبح چار نام الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد ایک بجے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی.

اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نگران وزیر اعلی بلوچستان علاﺅ الدین مری ہوں گے،انہوں نے کہا کہ علاﺅ الدین مری کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ہے انہوں نے گریجویشن کے بعد مفاد عامہ کے کاموں میں حصہ لینا شروع کیا۔


ای پیپر