Source : Facebook

پولیس موبائل کو بم دھماکہ سے اُڑا دیا گیا ۔۔۔ایس ایچ او سمیت 3اہلکار شہید
07 جون 2018 (15:09) 2018-06-07

لوئر دیر:لوئر دیر کے علاقہ میدان میں ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس موبائل کو اڑا دیا گیا۔ دھماکے سے ایس ایچ او سمیت 3اہلکار شہید جبکہ2 زخمی ہوا گیا۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا‘شواہد اکٹھے کئے ۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق لوئر دیر کے علاقہ میدان ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا ہے جس میں پولیس موبائل کو نشانہ بنا یا گیا۔گزشتہ روزامن کمیٹی کا ایک رکن قتل ہوا تھا، پولیس موبائل جائے وقوعہ پر جارہی تھی کہ گاڑی کو اڑا دیا گیا۔

دھماکے کے نتیجہ میں ایس ایچ او سمیت 2اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا گیا۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔


ای پیپر