میر ظفر اﷲجمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
07 جون 2018 (14:59)

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ جمالی کا پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند سے ٹیلیفونک رابطہ ، تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف بلوچستان عابدملک کے مطابق ظفر اللہ نے شمولیت کا عندیہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دیا۔

دونوں رہنماں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے۔

اس ایوان میں جو فیصلے کئے گئے انہیں نبھایا جائے۔ ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ جن جن لوگوں نے آئین توڑا سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔


ای پیپر