تھائی لینڈ اور سری لنکن جیل میں قید پاکستانیوں کو واپس لایا جائے : سپریم کورٹ
07 جون 2018 (00:06)


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تھائی لینڈ اورسری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کو فوری طور پر واپس لانے کا حکم دیدیا۔


چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے سری لنکا اورتھائی لینڈ میں قید پاکستانیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالتی استفسار پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ٗ تھائی لینڈ نے 19 قیدیوں کی منتقلی کے لیے 35 ہزارڈالر مانگے ہیں۔


چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تھائی لینڈ اورسری لنکا میں قید پاکستانی قیدیوں کوواپس لیا جائے ، دونوں ممالک میں پاکستانی قیدی انتہائی بری حالت میں ہیں، 35 ہزارڈالرکا بندوبست کریں اورقیدیوں کو واپس لائیں، کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔


ای پیپر