پارٹی کی رکنیت معطل ہونےپر عظمٰی کاردار کا موقف سامنے آگیا
07 جولائی 2020 (23:40) 2020-07-07

لاہور :پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے جس کے بعد وہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے بھی ہاتھ دھوبیٹھی ہیں جس پر اب ان کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔ اپنےبیان میں عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف سازش کی گئی ہے۔

انھوں نے ایسی کوئی بات کسی پبلک مقام پر نہیں کی تھی۔ وہ آڈیو لیک کرنے کےمعاملے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دینے والی تھیں۔

انھوں نے کہاکہ انھیں ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کےلئے پارٹی کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ، ان کےخلاف باقاعدہ ساز ش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں انھوںنےکہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا گھر اور خاتون اول پوری طرح سے ان کے کنٹرول میں ہیں۔انھوں نےسینیٹ کمیٹیوں کےچار پانچ چئیرمین خود کہہ کر لگوائے ہیں۔


ای پیپر