سپریم کورٹ سے عذیر بلوچ جے آئی ٹی پر سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل
07 جولائی 2020 (20:54) 2020-07-07

اسلام آباد :وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے عذیر بلوچ کی کی جے آئی ٹی پر سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پاکستان سے لوگوں کو نجات دلائیں گے جہاں لوگ سیاست ملک کو آگے لے جانے کے بجائے مفادات کے فروغ کے لیے کرتے ہیں اور اداروں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ذاتی گینگز کو فروغ دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جس کی حالیہ مثال ہے وہ مسئلہ ہے جسے رکن قومی اسمبلی علی حیدر زیدی نے اٹھایا کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ جو بھی چیزیں ہوتی ہیں اس کے لیے جو بھی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں ان کا مقصد صرف رسمی کارروائی نہیں بلکہ عوام کے سامنے حقائق لانا ہوتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وہ صوبہ جو شاہ عبدالطیف بھٹائی اور لعل شہباز قلندر کی سرزمین ہے، اس میں جو جماعتیں اقتدار میں رہیں کس طرح سے انہوں نے سندھ کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچایا اپنے ذاتی جائیدادوں کو بڑا کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے قانون کی بالادستی کے بجائے اپنی ایک ذاتی ریاست بنالی،انہوں نے کہا کہ ہم طویل جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئے اور اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں وزیر بنانے کے قابل سمجھا لیکن اس ملک میں وزیر بننے کے بعد لوگ کیا کرتے رہے ہیں، ہم سب جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک بدلنے اور ملک کو صحیح راہ پر لگانے کے لیے آئے ہیں اور اس کے لیے بہت ضروری ہے کہ اللہ کے دیے ہوئے سزا اور جزا کے نظام پر عمل کیا جائے۔


ای پیپر