ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے آزمودہ نسخہ ،بچوں بوڑھوں سب کیلئے مفید
07 جولائی 2020 (20:43) 2020-07-07

لاہور :جس طرح دودھ پینےکو ماہرین نے صحت کیلئے اہم قرار دیا ہے اِسی طرح ماہرین نے روزانہ دہی کھانے کے بھی طبی فوائد بتا دیے ہیں۔

عام طور پر بچے ہوں یا بڑے سب ہی دہی کھانا پسند کرتے ہیں کیونکہ دہی میں شامل غذائیت ہماری صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں۔دہی ایک پرو بائیوٹک غذا ہوتی ہے جس میں بیکٹیریا سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے، دہی کے فوائد کی بات کی جائے تو دہی ہماری جِلد کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے اِس کے علاوہ یہ ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور ہمارے بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ انسانی جسم کو ایک دن میں جتنے کیلشیئم کی ضرورت ہوتی ہے اس کا 49 فیصد دہی کے ایک کپ میں پایا جاتا ہے۔ یعنی روزانہ دہی کھانا ہماری ہڈیوں اور جسم کی مضبوطی کے لیئے انتہائی ضروری ہے،جن لوگوں کو نیند کی کمی کی شکایت ہے، نیند کم آتی ہے یا بار بار خلل ہوتی ہے وہ دہی استعمال کریں کیونکہ دہی میں میگنیشیئم پایا جاتا ہے اور یہ اس مسئلہ میں بڑی مفید ہے۔


ای پیپر