کیا نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو چکی ؟
07 جولائی 2020 (20:40) 2020-07-07

لندن :‌سابق وزیراعظم نواز شریف نے کرونا وائرس سے دنیا بھر میں پیدا شدہ بحرانی صورتحال ٹلتے ہی نئے سرے سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے لیکن پاکستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت اور سب سے مقبول سیاسی پارٹی کے قائد اپنی سیاسی سرگرمیوں کے اس نئے مرحلے میں غیر معمولی احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل خبرکے مطابق نوازشریف جو اس وقت خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی لندن میں گزا ر رہے ہیں آج کل ایک دفعہ پھر اپنی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف نظر آ رہے ہیں ،ان کی حالیہ سیاسی سرگرمیوں اور مصروفیات میں غیر ملکی سفارتکاروں سے رابطوں کا سلسلہ غالب بتایا جاتا ہے جن کے ساتھ سابق وزیراعظم نے ملاقاتیں تیز کردی ہیں اور اہم بات چیت کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سابق وزیراعظم کے سہولت کار دو برادر اسلامی ممالک، قطر اور متحدہ عرب امارات سے خاص طور پر ان کے روابط اور تعلقات بحال کروانے میں مصروف عمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق قطر میں مقیم سیف الرحمن جو قطر کے شاہی خاندان کے ساتھ نہایت قریبی و کاروباری تعلقات اور اس میں خصوصی اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


ای پیپر