file photo

امریکہ میں مقیم غیر ملکی طلبا کیلئے نئی مشکل
07 جولائی 2020 (11:51) 2020-07-07

نیویارک: امریکی جامعات میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا کی مشکلات میں اضافہ، آن لائن کلاسز لینے والے غیر ملکی طلبا کا امریکہ میں رہنا غیر قانونی قرار دیدیا گیا۔

محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق امریکہ میں رہنے کے خواہشمند طلبا کیلئے کسی آف لائن کورس میں شمولیت اختیار کرنا لازمی ہوگا۔ حکم نامے کے مطابق، مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ایسے طلبا جن کی کلاسیں مکمل طور پر آن لائن ہیں، ان کا ملک میں رہنا غیر قانونی ہوگا۔ خلاف ورزی کے مرتکب غیرملکی اسٹوڈنٹس کو ملک بدر کیا جائے گا۔

خزاں کے سیمیسٹر کے دوران امریکہ میں رہنے کے خواہشمند طلبا کو ایسا کوئی کورس لینا لازمی ہوگا، جہاں آف لائن کلاسز ہوں۔

امریکہ میں کورونا کی وبا کے باعث کئی یونیورسٹیاں کلاسوں کو آن لائن نظام پر منتقل کر رہی ہیں۔

نئے تعلیمی سال کا آغاز سے تمام تر تدریسی سرگرمیاں آن لائن نظام پر منتقل کر دی جائیں گی۔


ای پیپر