file photo

کورونا کے ہوا سے پھیلنے کے امکانات کو سنجیدگی سے لیا جائے، طبی ماہرین
07 جولائی 2020 (10:40) 2020-07-07

نیویارک: کورونا وائرس کے ہوا سے پھیلنے کے امکانات کو سنجیدگی سے لیا جائے، تیس سے زائد ممالک کے سائنسدانوں نے عالمی ادارہ صحت کو خط لکھ دیا۔

دو سو انتالیس سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہوا سے وائرس کے پھیلنے کے امکانات پر طبی اداروں جیسے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سنجیدگی سے کام نہیں کیا جا رہا۔ خط جریدے کلینکل انفیکشیس ڈیزیز میں شائع کیا گیا۔

سائنسدانوں نے لکھا کہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر طبی ادارے ہوا کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ کو شناخت نہیں کر رہے، ہاتھوں کو دھونا اور سماجی دوری کے اقدامات مناسب ہیں، مگر ہماری نظر میں ہوا میں وائرس کے ننھے ذرات سے تحفظ کے حوالے سے اقدامات ناکافی ہیں۔


ای پیپر