اداکارہ میرا کی نئی فلم کا گانا سپرہٹ
07 جولائی 2019 (20:20) 2019-07-07

لاہور: فلم اسٹار میرا کافلم پرے ہٹ لو کا نیا گانا اک پل ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔ گانا اک پل حدیقہ کیانی نے بھارتی گلوکار ہرشدیپ کور کے ساتھ مل کر گایا ہے جبکہ اس گانے کا میوزک اذان سمیع خان نے ترتیب دیا ہے۔

گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گانے کے ریلیز ہوتے ہی ابتدائی 3گھنٹوں میں اسے 40ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ گانے کو میرا کے بہترین رقص کی وجہ سے بے حد پسند کیا جارہاہے۔ گانے میں میرا کے ساتھ زارا نور عباس ، مایا علی ، احمد علی بٹ اور شہریار منور بہترین رقص پیش کر رہے ہیں ۔


ای پیپر