ایران نے یورینیم کی افزودگی کا اعلان کر دیا
07 جولائی 2019 (19:04) 2019-07-07

تہران: ایران نے اعلان کیا ہے ،کہ وہ  3.67فیصد سے زیادہ یورینیم کی افزودگی شروع کردے گا۔اور یہ اس کی ضروریات پر منحصر ہے کہ وہ کس سطح تک افزودگی کرتا ہے،یہ سب کچھ سرکاری سطح پر ہوگا۔

ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربائی نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا کہ ایران   3.67کی موجودہ سطح سے آگے اپنی ضرورت کے مطابق یورینیم افزودہ کریں گے،جو ہمارے پاور پلانٹس کیلئے استعمال ہوگی۔ ایران کو اپنے بشر ایٹمی پاور پلانٹ کیلئے پانچ فیصد یورینیم افزودگی اور تہران ریسرچ ری ایکٹر کیلئے20فیصد افزدوگی درکار ہے۔

امریکہ کی2015کے ایران کے ساتھ کیلئے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایران نے دھمکی دی تھی، کہ وہ اب معاہدے کی ضمانت نہیں دے سکتا ، ایران نے مئی میں الٹیمیٹم دیا تھا کہ معاہدے کے دیگر ممالک نے مکمل عمل نہ کیا تو وہ7جولائی کے بعد اپنی ضرورت کے مطابق یورینیم افزودہ کرنا شروع کردیگا۔


ای پیپر