Source : Yahoo

نواز شریف کیساتھ جو کچھ ہو ا اس حال سے بچانا چاہتا تھا:چوہدری نثار
07 جولائی 2018 (21:28) 2018-07-07

واہ کینٹ:سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے حوالے سے نوازشریف کے ساتھ جو ہوا میں ان کو اس حال سے بچانا چاہتا تھا، نوازشریف کو یہ دیکھنا اور سوچنا چاہیے کہ اس کو اس حال اور نہج تک پہنچانے والے کون ہیں ، نوازشریف نے میرے ساتھ بے وفائی کی،میں دوستوں کے ساتھ وفا کرنے والا شخص ہوں ،میں تو مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں ، عوام جیپ کا نشان یاد رکھیں اوراس پر سوا ر جائیں .

امید ہے عوام مایوس نہیں کریں گے، میرا مخالف بے نظیر کا بھائی بنا ہوا تھا مگر جب بےنظیر پر بہت مشکل وقت آیا تھا تو یہ جا کر مشرف اور چوہدری شجاعت کے ساتھ مل گیا ، اس کے بعد جب چوہدری شجاعت کا اقتدار ختم ہوا تو یہ شخص پی ٹی آئی کےساتھ مل گیا اور تبدیلی لانا چاہتا ہے ، پورے پاکستان کا پہلا گاﺅں واہ تھا جس میں گیس سپلائی دی گئی ۔وہ ہفتہ کو واہ کینٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میرے حلقے کا مقابلہ نوازشریف، شہباز شریف ،عمران خان اور زرداری کے حلقے سے کریں ، اگر میرے حلقے میں کم کام ہوا ہو تو مجھے ووٹ نہ دینا، پورے پاکستان کا پہلا گاﺅں واہ تھا جس میں گیس سپلائی دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ میں دوستوں کے ساتھ وفا کرنے والا شخص ہوں ، میں دوستی کا حق ادا کرتا ہوں اور ادا کرتا رہوں گا ، میرا مخالف بے نظیر کا بھائی بنا ہوا تھا مگر جب بےنظیر پر بہت مشکل وقت آیا تھا تو یہ جا کر مشرف اور چوہدری شجاعت کے ساتھ مل گیا ، اس کے بعد جب چوہدری شجاعت کا اقتدار ختم ہوا تو یہ شخص پی ٹی آئی کےساتھ مل گیا اور تبدیلی لانا چاہتا ہے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ کل جونوازشریف کے ساتھ ہوا میں اس کو اس حال سے بچانا چاہتا تھا، میاں نوازشریف کو یہ دیکھنا اور سوچنا چاہیے کہ اس کو اس حال تک پہنچانے والے کون ہیں ، نوازشریف نے میرے ساتھ بے وفائی کی ۔

انہوں نے کہا کہ میرے مخالف حلقے میں کچھ نہیں کرتے صرف ووٹ لے کر چلے جاتے ہیں ، نوازشریف نے 34سال کی خدمت کے بعد کہا کہ درخواست دیں تو ٹکٹ مل جائے گا ، میرے لیے حلقے کا ووٹ بہت قیمتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عزت عہدوں سے نہیں کردار سے آتی ہے ،عمران خان نے مجھے کئی بار کہا کہ میری پارٹی میں آجاﺅ جتنے چاہو ٹکٹ لے لو مگر میں نہیں گیا کیونکہ میں تو مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ جیپ کا نشان یاد رکھیں اور عوام جیپ پر چڑھ کر جائیں ، جیپ اوورلوڈ ہو جائے ، عوام کے زور پر چار حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہوں ، مجھے امید ہے عوام مایوس نہیں کریں گے ۔


ای پیپر