Source : Yahoo

والدہ کی طرح اپنی شخصیت خود بنانا چاہتی ہوں،جھانوی کپور
07 جولائی 2018 (19:50) 2018-07-07

ممبئی: آنجھانی اداکاری سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے کہا کہ اپنی فلم دھڑک کی شوٹنگ کے دوران میں سب کچھ بھول چکی تھی،امید ہے کہ میں سب کی اور اپنی امیدوں پر پوری اتروں گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ میں نے ایسی پرفارمنس دی ہو،جس سے میں اپنی خود کی شخصیت بنا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ میری شوٹنگ کا پہلا دن کافی یادگار تھا،میں نے اس کا آغاز اچھی طرح کیا، کیوں کہ میں نے پہلے سے بہت تیاری کر رکھی تھی۔جھانوی نے کہا کہ ارجن کافی سمجھدار ہیں،بالکل ہمارے والد کی طرح، وہ آپ کا ساتھ ایسے دے سکتے ہیں جیسے ہر کوئی نہیں دے سکتا،اور یہ تجربے اور کامیاب فلمیں دینے سے سمجھ آتا ہے.

سب نے ہی ارجن کے بارے میں ہمیشہ اچھا کہا ہے،جیسے ان کی تربیت ہوئی ہے وہ کافی ایماندار ہیں اور سب کی عزت کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر اگر واحد کوئی چیز ہے جسے میں اپنی والدہ سے نہیں جوڑتی تو وہ میرا کام ہے،ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہوگا،اداکاری ایک واحد کام ہے جو میں اپنی والدہ کے بغیر کرسکتی ہوں۔


ای پیپر