Source : Yahoo

آرمی چیف کا سوات ایکسپریس وےپرزیرتعمیرٹوئن ٹیوب ٹنل کا دورہ
07 جولائی 2018 (18:54) 2018-07-07

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات ایکسپریس وے پرزیرتعمیرزلم کوٹ ٹوئن ٹیوب ٹنل کا دورہ کیا، آرمی چیف نے آرمی چیف کی ایف ڈبلیواو کے کام کے معیار کوسراہا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ منصوبہ 2018ء میں مکمل ہوجائے گا۔ زیرتعمیرمنصوبہ ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی کوتیزکرے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات ایکسپریس وے پرزیرتعمیرزلم کوٹ ٹوئن ٹیوب ٹنل کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے تعمیراتی کام کاجائزہ لیا۔ آرمی چیف نے ایف ڈبلیواوکے کام کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 1300میٹرطویل ٹیوب ٹنل منصوبہ رواں سال دسمبرتک مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زیرتعمیرمنصوبہ ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی کوتیزکرےگا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹیوب ٹنل منصوبہ سوات موٹروے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد سے چکدرہ کا سفرڈیڑھ گھنٹے کا ہوجائے گا۔ سوات پہنچنے پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورکمانڈر پشاور نےاستقبال کیا۔ واضح رہے پاک فوج نے شمالی علاقوں جن میں قبائلی علاقے جو دہشتگردی کا شکار رہے۔ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے۔تاکہ قبائلی علاقوں کو بھی ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لایا جا سکے۔

پاک فوج نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کے ذریعے امن قائم کیا اور بلوچستان عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے خوشحال بلوچستان پروگرام بھی شروع کیا۔ تاہم بلوچستان میں گوادر پورٹ اور سی پیک کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسی طرح پاک فوج نے کراچی میں امن قائم کیا جس سے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کوفروغ ملا ہے۔


ای پیپر