Source : Yahoo

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد
07 جولائی 2018 (18:45) 2018-07-07

لاہور: پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت پر پابندی عائد کردی۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں اور جلسے جلوسوں و میٹنگز میں شمولیت پر پابندی عائد کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین پر پابندی گورنمنٹ سروس سرونٹ کنڈکٹ رول کے تحت لگائی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملامین پر پابندی یونین کونسلز کے چئیرمینز کی ایما پر عملے کی سیاسی سرگرمیاں میں حصہ لینے پر لگائی گئی ہے اور خلاف ورزی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔


ای پیپر