Source : Yahoo

مریم نواز نے 10دن کے اندر وطن واپسی کا اعلان کردیا
07 جولائی 2018 (18:09) 2018-07-07

لندن:مسلم لیگ ن کی سینئر لیڈ ر شپ کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز نے پارٹی  کو زبردست خبردیدی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا 10دن سے پہلے ہی وطن واپس آ جائینگے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر مشاورت جاری ہے اور وکلاءقانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے رہے ہیں،اب کوئی امید تو نہیں لیکن عدالتی فیصلے کے خلاف ڈیو پراسس کو اپنایا جائے گا،ہم 10 دن کی مہلت سے پہلے ہی پاکستان چلے جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہفتہ کو یہاں لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں سے تحقیق کرا نے پر سب کچھ واضح ہو جائے گاکیونکہ برطانوی ادارے تو پہلے ہی پاکستانی اداروں کو بتاچکے ہیں کہ برطانوی قوانین کے مطابق کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا اس لیے ہم آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔

واضح رہے نواز شریف پہلے ہی عدالتی فیصلے کو مسترد کر چکے ہیں اور اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ہوش میں آتے ہی وطن واپسی کا اعلان کر چکے ہیں ،دوسری طرف نیب نے کو نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے وارنٹ وصول ہوچکے ہیں جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وطن واپسی پر نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا جائیگا ۔

مریم نواز نے کہا کہ میں تو کہتی ہوں کی یہاں سے ضرور تحقیق کرنی چاہیئے جو بڑی اچھی بات ہے لیکن وہ کبھی ایسا نہیں کریں گے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ برطانوی حکومت سے ان تمام معاملات میں معاونت مانگنے سے سارا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم 10 دن کی مہلت سے پہلے ہی پاکستان چلے جائیں گے۔


ای پیپر