Source : Yahoo

ٹریفک پولیس کو چالان سے روک دیا گیا ,شہریوں کیلئے اہم خبر
07 جولائی 2018 (17:23) 2018-07-07

لاہور :الیکشن کی آمد آمد پر پاکستان میں ایک گہما گہمی نظر آنی شروع ہو گئی ۔ہرطرف سیاسی پوسٹروں کی بھرمار نے شاہراہوں کو ڈھانپ لیا ،ووٹ کاسٹ کرنا ہر شہری کا اولین فرض ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے شناختی کارڈ پر چالان کرنے سے روک دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے وارڈنز کو 25 جولائی تک گاڑیوں کے کاغذات اور لائسنس پر چالان کرنے کی ہدایت کردی ۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے شناختی کارڈ ضروری ہے اس لیے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر شناختی کارڈ پر چالان کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔


ای پیپر