Source : Yahoo

خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی،انتخابی مہم چھوڑ کر واپس چلے گئے
07 جولائی 2018 (16:28) 2018-07-07

سکھر:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید کی انتخابی مہم کے دوران طبیعت خراب ہو گئے جس پر وہ انتخابی مہم چھوڑ کر واپس چلے گئے اور ہفتہ کے روز کے تمام پروگرام ملتوی کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ انتخابی مہم کیلئے جعفر آباد جا رہے تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہوگئی ،جس پر خورشیدشاہ کا این آئی سی وی ڈی میں معائنہ کیا گیا ، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا۔

خورشید شاہ نے ایک روز کیلئے تمام پروگرام ملتوی کردیئے اورقافلے سمیت جیکب آباد سے واپس سکھر لوٹ گئے۔


ای پیپر