Source : Yahoo

فیصلے کےخلاف شریف خاندان کی اپیلیں تیارہوگئیں
07 جولائی 2018 (16:22) 2018-07-07

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کےخلاف نوا شریف ، مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدر کی اپیلیں تیار کر لی گئیں ۔ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کیخلاف اپیلیں خواجہ حارث نے تیار کیں،ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کوپیرکواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف،مریم نواز،صفدر نے وکالت ناموں پردستخط کردیے۔ذرائع نے بتایا کہ وکلا نے نوازشریف اور مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ اگر 10 دس میں وہ پاکستان نہ آئے تو اپیلوں میں ریلیف ملنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے ملزمان کو اپیلیں دائر کرنے کےلیے 10 روز دیئے ہیں۔

نوازشریف نے عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور لندن میں زیر علاج اہلیہ کے ہوش میں آنے کے بعد وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کےلیے ان کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔


ای پیپر