Source : Yahoo

وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پرکیپٹن صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا
07 جولائی 2018 (15:25) 2018-07-07

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر احتساب عدالت سے سزایافتہ مسلم لیگ( ن) کے رہنما کیپٹن صفدرکا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا، کیپٹن صفدر ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

نیب کی جانب سے کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا ہوئی ہے،لیگی رہنما ملک سے فرار ہو سکتے ہیں لہذاان کا ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔

وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جس کے تحت وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر کو ایک سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔


ای پیپر