چین نے امریکہ پر تاریخ کی سب سے بڑی جنگ شروع کرنے کا الزام لگا دیا
07 جولائی 2018 (12:51) 2018-07-07

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ امریکہ نے تاریخ کی سب سے بڑی جنگ شروع کردی ہے

تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے تاریخ کی سب سے بڑی تجاری جنگ کا آغاز کردیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے محصولاتی اقدامات نے چین کو اپنے ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کی راہ میں بھی رکاوٹیں حائل کررہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اس جنگ کے منفی نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔


ای پیپر