ٹرمپ وینزویلا پر حملہ کرنے کا سوچ رہے ہیں : امریکی میڈیا
07 جولائی 2018 (12:16) 2018-07-07

واشنگٹن: امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا پر چڑھائی کرنے کا سوچ رہے تھے۔ادھروینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے ممکنہ امریکی پیش قدمی کے تناظر میں ملکی فوج کو چوکنا رہنے کا حکم دیدیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق صدرمادورونے جمعہ کو جاری کے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ان کا ملک ایک لمحے کے لیے بھی اپنے تحفظ میں غفلت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔صدر مادورو کا یہ بیان امریکی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کے رد عمل میں سامنے آیا ہے،جن میں کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا پر چڑھائی کرنے کا سوچ رہے تھے۔ اب سامنے آنے والی ان خبروں کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ برس اگست میں امور خارجہ کے اپنے مشیروں سے اس بارے میں صلاح مشورے بھی کیے تھے۔


ای پیپر