Anoshka Sharma Virat kholi
07 جنوری 2021 (21:35) 2021-01-07

ممبئی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی میڈیا سے تنگ آگئے، بالی ووڈ اداکارہ نے فوٹوگرافر کو ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی سے باز رہنے کی وارننگ دے دی۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حاملہ انوشکار شرما اور ویرات کوہلی اپنے گھر کی بالکونی میں بیٹھے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں پرسکون ماحول میں بیٹھے ہیں جہاں انوشکا شرما ویرات کوہلی کی جانب دیکھ رہی ہیں جبکہ ویرات خود گیجٹ دیکھنے میں مصروف ہیں۔ 

انوشکا نے اپنے ایک نوٹ میں کہا کہ وہ پہلے بھی متعلقہ فوٹوگرافر اور اس کے ادارے کو متنبہ کرچکی ہیں کہ یہ ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی نہ کریں۔ انوشکا نے کہا کہ درخواست کرنے کے باوجود یہ ہماری نجی زندگی کی تصاویر بنارہے ہیں، اب اس طرح کسی کی نجی زندگی کی تصاویریں بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ 


ای پیپر