kangna ranaut Expose indian Film Industry
07 جنوری 2021 (19:57) 2021-01-07

ممبئی :بالی ووڈ ایکٹریس کنگنا رناوٹ جوکہ متنازع معاملات پر اپنے خیالات شیئر کرنے کے حوالے سے خاصی مشہور ہیں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان لوگوں پر کڑی نکتہ چینی کی جو ان کے فلمی صنعت کے ابتدائی کیریئر کے دوران ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ 

مشہور فلم کوئن میں اداکاری کے ذریعے خود کو منوانے اور شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی کنگنا نے حال ہی میں ٹوئٹر پر تین ملین (تیس لاکھ) سے زیادہ فالورز کی تعداد کو کراس کیا ہے۔انہوںنے خود پر ہنسنے والوں کے بارے میں کہا کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں آئیں تو ہر ایک مجھ پر ہنستا تھا، یہ میرے لہجے، میرے بالوں، میرے کپڑوں اور میری کمزور انگلش کا مذاق اڑایا کرتے تھے، آوازیں کسا کرتے تھے، اور یہ آج بھی چیختے چلاتے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے فالوررز سے اظہار تشکر کیا۔ اور کہا کہ میں اپنے ایک ایک پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ برس اگست میں سوشل میڈیا کو چند ہزار پرستاروں کے ساتھ جوائن کیا اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اتنی جلدی تین ملین کی حد کو پار کرجائوں گی۔ 


ای پیپر