سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی
07 جنوری 2021 (19:58) 2021-01-07

کراچی : مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے کی کمی سے ایک لاکھ 15ہزار300روپے ہوگئی ۔

صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 39ڈالرکی کمی سے1916 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت1300روپے کی کمی سے گھٹ کر1لاکھ 15ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1115روپے کی کمی سے 98851روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے مستحکم رہی۔


ای پیپر