zarrori tha,song,rahat fateh ali khan,YouTube,1 billion views,milestone,achieved
07 جنوری 2021 (11:45) 2021-01-07

لاہور : گلوکار راحت فتح عالمی کا پاکستان کیلئے شاندار کارنامہ ٗ ان کے گانے کے یو ٹیوب پر ایک بلین ویوز ہو گئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے پہلے ایسے سنگر بن گئے ہیں جن کے گانے کو اتنا زیادہ سراہا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر حکومتی پابندیوں اور آرٹ کیلئے سازگار ماحول نہ ہونے کے باوجود راحت فتح علی خان نے انڈیا کو مقابلہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھ سال پہلے گائے ہوئے راحت فتح علی خان کے گانے ’’ضروری تھا ‘‘ نے یو ٹیوب پر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وہ پاکستان کے سب سے پہلے گلوکار ہیں جن کے گانے کو ایک بلین ویوز ملے ہیں۔ اس گانے کی میوزک پاکستانی موسیقار ساحر علی بگا نے دی تھی۔ جبکہ اس گانے کی میوزک ویڈیو میں انڈیا کے اداکار شامل کئے گئے تھے۔

راحت فتح علی خان کے اس کارنامے کی عالمی طور پر اس لئے بھی بہت اہمیت ہے کہ پاکستان میں کئی سال تک یوٹیوب پر بین رہا اور پاکستانیوں کو انڈیا کے مقابلے میں بہت بعد میں یو ٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا موقع ملا لیکن اس کے باوجوہ انڈیا کے آج تک صرف چند گانے ہی ون بلین کا ہندسہ عبور کر پائے ہیں۔ اس وقت بھارتی گانا ’’لانگ لاچی ‘‘ 1.2 بلین ویویوز کے ساتھ انڈیا میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ اس کے علاوہ دھوانی بھانوشالی کا گانا ’’واسطے‘‘  اور گورو رندھاوا کا گانا’’ہائی ریٹڈ گبرو‘‘ بھی رن بلین ویوز حاصل کر چکے ہیں۔اسی طرح بھارتی گلوکار نیہا ککڑ کا گانا ’’ملے ہو تو ہم کو‘‘ بھی ون بلین کلب کا حصہ 

راحت فتح علی خان کے گائے ہوئے اس گانے کو مشہور پاکستانی رائٹر خلیل الرحمن قمر نے لکھا ہے۔ جبکہ تمام پاکستانیوں نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کو مبارکباد دی ہے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


ای پیپر