مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، مہاتیر محمد
07 جنوری 2020 (22:30) 2020-01-07

کوالالمپور:ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلمان ممالک سے کہا ہے کہ وہ بیرونی خطرات کا مقابلہ اور ان سے محفوظ رہنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

انہوں نے یہ کلمات ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ایک امریکی حملے میں ہلاکت کے تناظر میں کہے۔ دنیا کے معمر ترین وزیراعظم نے رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ملکوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی محفوظ نہیں اور کسی کی کہی ہوئی سخت بات کسی کو اگر پسند نہیں آتی تو وہ کسی دوسرے ملک کے ڈرون حملے میں ہلاک ہو سکتا ہے۔ مہاتیر محمد کے مطابق ان کی سچی باتیں پسند نہ آنے کی صورت میں شاید انہیں بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنا دیا جائے۔


ای پیپر