سول سرونٹ احمد خاور شہزاد کیلئے پیغام امن ایوارڈ
07 جنوری 2020 (22:20) 2020-01-07

نیوزبرائے الیکٹرانک میڈیا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں ’’قومی بوتھ کانفرس‘‘ کے موقع پر ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں سات افراد کو احسن ایوارڈ سے نوازا گیا

تفصیلات کے مطابق ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ٗ احمد خاور شہزاد ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیا ءالقیوم ٗ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ٗ پروفیسر ڈاکٹر مصوم یاسین زئی ٗ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس ٗ محمد قاسم خان شامل ہیں ۔ ایوارڈ حاصل کر نے والوں میں احمد خاور شہزاد پہلے سول سرونٹ ہیں جن کو ( پیغام پاکستان امن ایوارڈ ) سے نوازہ گیا۔ احمد خاور شہزاد مثالی سول سرونٹ ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کانفرنس کے ذریعے مختلف شہروں میں امن کا پیغام دیا۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگ کی حیثیت سے امن کا پیغام یونین کونسل کی سطح پر متعارف کروایا۔ جس سے انہیں عوام کی طرف سے کافی پذیرائی ملی ۔ محب وطن پاکستان احمد خاور شہزاد کی نہ صرف سرکاری حلقوں میں بلکہ عوام کی طرف سے قیامِ امن ، رواداری، ہم آہنگی اور سکون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھانے پر شیلڈ پیش کی۔


ای پیپر