پاکستانی کرکٹرز ان فٹ ہوگئے
07 جنوری 2020 (20:06) 2020-01-07

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے فٹنس ٹیسٹ سے قبل کوئی بیمار تو کوئی کھلاڑی انجرڈ ہو گیا، فٹنس ٹیسٹ سے قبل پلیئرزکی فٹنس جواب دے گئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صرف 10کھلاڑی ہی ٹیسٹ میں شریک ہوسکے۔حسن علی پسلیوں میں فریکچر سے صحتیابی کیلئے کوشاں ہیں،12جنوری کو نئے اسکین کے بعد اندازہ ہوگاکہ پیسر کو فٹنس کی آزمائش سے گزارا جانا مناسب ہوگا یا یہ قدم بعد میں اٹھایا جائے، فخر زمان کمر کے پٹھوں میں کھچاکی وجہ سے این سی اے نہیں آ سکے، ان دونوں کے فٹنس ٹیسٹ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی جانب سے کلیئرنس کے بعد ہوں گے۔بورڈ کے مطابق اظہر علی، اسد شفیق اور محمد رضوان وائرل انفیکشن کا شکار ہونے کی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ موخر کرنے پر مجبور ہوگئے

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو فٹنس کی آزمائش سے گزارنے کا فیصلہ کیا تھا، ان میں بابر اعظم، سرفراز احمد، یاسر شاہ، اسدشفیق، اظہرعلی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض، عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں۔


ای پیپر