یقین نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار سازی کر رہا ہے: اسرائیل
07 جنوری 2020 (19:26) 2020-01-07

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر توانائی یووال اسٹائنِٹز نے کہا ہے کہ اس وقت یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا ایران جوہری ہتھیار سازی کی جانب مائل ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ کے رکن  یووال اسٹائنٹز  نے ایک بیان میں کہا کہ صورت حال کے واضح ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی مہلت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر کا بیان تہران حکومت کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یورنیم افزودگی کی مقررہ حد کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اس بیان کے ساتھ ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ کے جوہری ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کو بھی ظاہر کیا۔


ای پیپر