ایران کو مہلت نہیں دی جائے گی :اسرائیلی وزیر خارجہ
07 جنوری 2020 (19:05) 2020-01-07

تل ابیب:اسرائیل کے وزیر توانائی یووال اسٹائنِٹز نے کہا ہے کہ اس وقت یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا ایران جوہری ہتھیار سازی کی جانب مائل ہے۔

وزیر کے مطابق صورت حال کے واضح ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے،یووال اسٹائنٹز اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ کے رکن بھی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی مہلت نہیں دی جائے گی۔

اسرائیلی وزیر کا بیان تہران حکومت کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یورنیم افزودگی کی مقررہ حد کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس بیان کے ساتھ ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ کے جوہری ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کو بھی ظاہر کیا۔


ای پیپر