افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے استعفیٰ دے دیا
07 جنوری 2020 (18:30) 2020-01-07

کابل: افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے استعفیٰ دے دیا، وہ کابل میں 2سال سفارتی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔

جان باس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں افغانستان سے چلا جاؤں،افغان قبائل اختلافات بھلا کر طالبان کے ساتھ تصفیہ کرتے ہوئے مل کر کام کریں، میری رخصتی کسی تنازعہ کا نتیجہ نہیں بلکہ طویل المدتی منصوبہ بندی ہے۔ افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے کہا  کہ وہ کابل میں دو سال کی سفارتی خدمات کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

امریکی سفیر جان باس نے ٹویٹر پر لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں افغانستان سے چلا جاؤں۔ سبکدوش ہونے والے سفیر نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کے شہری اور رہنما اتحاد کو مضبوط کرتے ہوئے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں گے اور طالبان کے ساتھ سیاسی تصفیہ کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔


ای پیپر