جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین میں بھگدڑ ٗ35افراد جاں بحق
07 جنوری 2020 (17:48) 2020-01-07

تہران:ایران میں امریکی حملے کے نتیجے ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں 35افراد جاں بحق جبکہ 48زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے آبائی علاقے کرمان میں جلوس کے درمیان بھگدڑ مچ گئی۔خیال رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔

بعدازاں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ان کے نائب اسمعیل قاآنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا سربراہ مقرر کردیا تھا۔


ای پیپر