کوئٹہ ایک دفعہ پھر دھماکے کی آواز سے گونج اُٹھا
07 جنوری 2020 (17:44) 2020-01-07

کوئٹہ :پاکستان کے انتہائی اہم شہر بلوچستان میں دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ،میکا نگی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں مصروف ترین علاقے میکانگی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی، جب ایک خاص مقام پر یہ گاڑی پہنچی تو زور دار دھماکہ ہوا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز، ریسکیواور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو حکام نے دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔


ای پیپر