سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے
07 جنوری 2020 (16:40) 2020-01-07

کراچی : سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم طویل علالت کے بعد 91برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق فخر الدین جی ابراہیم کافی عرصے سے علیل تھے ،ان کی عمر 91برس تھی ،فخرالدین جی ابراہیم 2فروری 1928 کو ہندوستان کے شہر گجرات میں ایک لوئر مڈل کلاس فیملی میں اور 1952 میں برطانیہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

2013 کے عام انتخابات میں فخر الدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر تھے اور سایسی جماعتوں کی جانب سے اس الیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس پر انہوں نے الیکشن کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


ای پیپر