ایران کیساتھ افغانستان میں بھی حالات کشیدہ
07 جنوری 2020 (16:27) 2020-01-07

کابل:افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے 7صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 33دہشتگرد ہلاک،7زخمی ہوئے اور 4کو گرفتار کر لیا گےا ہے، ن کارروائیوں میں باغیوں کے متعدد بھاری اور ہلکے ہتھیاروں ، جنگی سازو سامان کو مسمار کردیا گیا ہے.

دوسر ی جانب افغان فورسز نے دارالحکومت کابل میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے اغوا ،قتل اور اسمگلنگ میں ملوث 76ملزمان کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے میڈیا کو بتایا گےا ہے کہ ملک کے 7 صوبوں میں دفاعی اور سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنگ آپریشنز کے دوران 33 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گےا ہے ۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ دفاع اور سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ہرات ، بغلان ، بلخ ، قندوز ، قندھار ، پکتیا اور لغمان صوبوں میں کلیئرنگ آپریشن کرتے ہوئے فضائیہ کے تعاون سے کئے گئے آپریشن میں 7 دہشتگرد وں کو زخمی جب کہ چار باغیوں کوگرفتار کیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں میں باغیوں کے متعدد بھاری اور ہلکے ہتھیاروں ، جنگی سازو سامان کو مسمار کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک اور بیان میں کہا گےا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران کابل شہر میں جرائم پیشہ افراد میں ملوث ہونے کے الزام میں 76 مجرموں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران کابل کی پولیس نے کابل شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا جس میں 76 شہروں کو کابل شہر میں اغوا ، قتل اور اسمگلنگ کے املاک کے الزامات میں حراست میں لیا گیا ہے۔اسی طرح پولیس فورس نے مجرموں سے 15مختلف قسم کے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔


ای پیپر