فوٹو/ اسکرین گریب

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید
07 جنوری 2020 (15:21) 2020-01-07

میانوالی: میانوالی ائیر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید ہو گئے۔

پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے FT,7 میں دو پائلٹ اسکوارڈن لیڈر اور فلائنگ افسر تھے جو شہید ہو گئے ہیں ۔

یہ تربیتی جہاز میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنے سے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد وہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔


ای پیپر