فائل فوٹو

ایرانی قوم کو کبھی دھمکیاں نہ دی جائیں، ایرانی صدر کا ٹرمپ کو پیغام
07 جنوری 2020 (09:57) 2020-01-07

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر کہا ہے کہ ایرانی قوم کو کبھی دھمکیاں نہ دی جائیں جو 52 اہداف کا حوالہ دے رہے ہیں وہ 290 بھی یاد رکھیں۔

ایرانی صدر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی قوم کو کبھی دھمکیاں نہ دی جائیں اور جو 52 اہداف کا حوالہ دے رہے ہیں وہ 290بھی یاد رکھیں۔

ایرانی صدر کی جانب سے آئی آر 655 کا ہیش ٹیگ بھی دیا گیا ہے جو کہ اس ایرانی مسافر طیارے کا فلائٹ نمبر تھا جسے 3 جولائی 1988کو امریکی جنگی بحری جہاز نے میزائل مار کر تباہ کر دیا تھا۔

اس مسافر طیارے میں ایران کے 290 شہری سوار تھے جن میں 66 بچے بھی تھے۔

واضح رہے کہ 1996 میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں امریکا نے  واقعے پر انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیاتھا تاہم امریکا کی جانب سے واقعے پر اب تک معافی نہیں مانگی گئی جب کہ لواحقین کو معاوضے کی رقم کا معاملہ بھی حل نہیں ہوسکا ہے۔


ای پیپر