Image Source : Facebook

حادثات میں زخمی افراد کیلئے حکومت کا قابل تحسین اقدام
07 جنوری 2019 (22:46) 2019-01-07

کراچی: حادثات کے نتیجے میں زخمی افراد کے نجی اسپتال کے اخراجات بھی اب سندھ حکومت خود ادا کرے گی۔

حکومت سندھ نے انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کا مسودہ تیار کرلیا ہے جو کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، بل کے تحت نجی اسپتال میں زخمیوں کے علاج پر آنے والے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی، زخمیوں کے ہنگامی علاج کی سہولت نہ ہونے پر کسی بھی ادارے کو اسپتال کا درجہ نہیں ملے گا۔

بل کے تحت ہر اسپتال میں 2 ایمبولینس ہونا لازم ہوگا، انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کے تحت زخمیوں اور ڈاکٹرز کے حقوق کا بھی تحفظ کیا گیا ہے۔


ای پیپر