Image Source : GR

 تحریک انصاف حکومت کی طرف سے کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری
07 جنوری 2019 (21:13) 2019-01-07

ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جدید زرعی انسٹیٹیوٹ بنائیں گے جو دنیا کے جدید اداروں سے بہتر ہوگا ،سورج مکھی کاشت کرنے والے کسان کو فوری سبسڈی دی جائے گی ، پاکستان میں زراعت پر ہنگامی طور پر کام کیا جائے گا ، پاکستان میں مارکیٹ اور منڈیا دوگنی بنائی جائیں گی۔

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے صرف زراعت ہی نکال سکتی ہے ، جدید زرعی انسٹیٹیوٹ بنائیں گے جو دنیا کے جدید اداروں سے بہتر ہوگا ، ایسا پروگرام مرتب کیا گیا ہے کہ کاشتکار درست منافع کما سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیداوار بڑھانے کا پروگرام سورج مکھی کی فصل سے سامنے آجائے گا ، سورج مکھی کاشت کرنے والے کسان کو فوری سبسڈی دی جائے گی ، پاکستان میں زراعت پر ہنگامی طور پر کام کیا جائے گا ، پاکستان میں مارکیٹ اور منڈیا دوگنی بنائی جائیں گی ۔


ای پیپر