Image Souce : Cricinfo

تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ،
07 جنوری 2019 (19:51) 2019-01-07

دبئی:بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، پاکستانی ٹیم شکست کے بعد چھٹے نمبر پر ہے۔

پیر کو آئی سی سی نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیموں کی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔

انگلش ٹیم 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقن ٹیم 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلوی ٹیم 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پاکستانی ٹیم 92 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے، سری لنکا کا ساتواں اور ویسٹ انڈیز کا آٹھواں نمبر ہے۔


ای پیپر