Image Souce : GR

تحریک انصاف کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
07 جنوری 2019 (19:11) 2019-01-07

ڈیر ہ غازی خان : تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان کے اہم رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلر ز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے پی ٹی آئی رہنما راشد بخاری 4دن موت اور زندگی کی کشمکش کے بعد جاں بحق ہو گئے ، قاتلانہ حملے میں گولی راشد بخاری کے سر میں لگی جس کے بعد وہ 4دن تک وینٹی لیٹر پر رہے لیکن جانبر نہ ہوسکے .

راشد بخاری ڈیرہ غازی خان میں سٹی نائب صدر کی حیثیت سے تحریک انصاف کی نمائندگی کر تے تھے ۔ابھی تک پولیس راشد بخاری کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کر سکی ۔


ای پیپر