Image Source : Facebook

”مسلم لیگ ن میں فاروڈ بلاک “چوہدری نثار نے بالآخر خاموشی توڑ دی
07 جنوری 2019 (18:12) 2019-01-07

اسلام آباد :مسلم لیگ کے سابق وزیر اور اہم ترین رہنما چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں کسی قسم کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا اور نہ ہی میں کسی فارورڈ بلاک کی قیادت کر رہا ہوں ،فارورڈ بلاک سے متعلق تمام افواہیں ہیں ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ سیاست مجھے بند گلی میں جاتی نظر آرہی ہے ،حکومت کو باتیںکرنے کی بجائے کام پر توجہ زیادہ دینے کا مشورہ بھی دیدیا ۔

چوہدری نثار نے کہا میں اپنا سیاسی سفر جاری رکھوں گا ،انہوں نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو کرارا جواب دینے پر داد دیتا ہوں ،موجودہ حکومت کا شیلٹر ہوم بنانے کا منصوبہ بھی قابل ستائش ہے ،انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان روایتی وزیر اعظم سے ہٹ کر صحیح معنوں میں اپنا کام کریں ،حالیہ ملنے والی امداد میں موجوہ حکومت کا کوئی کردار نہیں اس کا سہر اکسی اور کو جاتاہے ۔


ای پیپر