Image Source : Facebook

کپتان سرفراز کی چھُٹی ۔۔۔نیا کپتان کون ہو گا ؟
07 جنوری 2019 (17:21) 2019-01-07

کیپ ٹاﺅ ن :قومی ٹیم کے مایہ ناز کپتان سرفراز احمد نے بالآخر کپتانی چھوڑنے کا اہم فیصلہ کر لیا ،اطلاعات کے مطابق پے در پے شکستوںکے بعد کپتان سرفراز نے دلبرداشتہ ہو کر کپتانی چھوڑنے جیسا اہم فیصلہ کر لیا ۔

گزشتہ کئی دنوں سے ڈریسنگ روم کی خبروں سمیت چیئرمین پی سی بی ایکشن سمیت بڑی بڑی خبریں سامنے آتی رہی ہیں لیکن اب خبر کے مطابق انہوں نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کرکپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سرفراز کپتانی چھوڑنے کا اعلان آج کریں گے۔ٹیم مینجمنٹ نے اگلے کپتان کیلئے سر جوڑ لیے جس میں اسد شفیق اورشان مسعود کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے تاہم ذرائع نیو نیوز کا کہنا ہے کہ شان مسعود قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کیلئے تگڑے امیدوار ہیں۔


ای پیپر