فوٹو بشکریہ فیس بک

جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا: جہانگیر ترین
07 جنوری 2019 (15:56) 2019-01-07

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا اور یکم جولائی سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کسان کو ترجیح دے رہی ہے۔ آج انڈیا کپاس کی پیداوار میں پاکستان سے آگے نکل گیا۔ پچھلی حکومت کی پالیسیوں نے زراعت کو تباہ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ثمرات ملنے میں وقت لگے گا، حکومت درست سمت پر گامزن ہے۔ جعلی اکاونٹ کیس ہماری حکومت آنے سے پہلے بنے۔


ای پیپر