بھارت آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ملک بن گیا
07 جنوری 2019 (12:46) 2019-01-07

سڈنی: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا ہے، بھارت آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ملک بن گیا۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بنا کر اننگز یکلیئر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فالو آن کے بعد چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر نقصان کے 6 رنز بنائے تھے۔

تاہم ٹیسٹ کے پانچویں روز بارش کے باعث کھیل نہ ہوسکا، یوں میچ ڈرا ہوگیا، سیریز بھارت نے دو ایک سے جیت لی۔


ای پیپر